شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا ’ہیرا‘ نکلا
امریکی ریاست آرکنساس میں ایک شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔امریکی ریاست آرکنساس میں شہری ایونز اپنی دوست کے ہمراہ پارک کی سیر کے لیے گیا وہاں چہل قدمی کے دوران اسے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا جسے اس نے اٹھا لیا۔شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے میں دلچسپی ہوا اور اس کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔پارک انتظامیہ نے بتایا کہ شہری کی جانب سے کافی ای میلز موصول ہوئیں کہ اسے پارک سے کوئی چمکتی ہوئی چیز ملی ہے جس پر ہم نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ یہ اصلی ہیرا ہے۔پارک انتظامیہ نے کہا وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ایونز نے انہیں قیمتی ہیرا واپس لوٹا دیا ہے۔