سعودی عرب لڑکیوں نے کھیلا پہلا کرکٹ میچ
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ( آر سی اے ) سپورٹس کمپلیکس میں پہلا ویمن کرکٹ میچ ” آر سی اے بلیو ” اور ” آر سی اے ” وائٹ کے درمیان کھیلا گیا۔اس تاریخی میچ میں ” آر سی اے بلیو نے 76 رنز بنائے جواب میں ” آر سی اے وائٹ نے ہدف 5 اوورز میں حاصل کرکے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا اس موقع پہ سعودی عرب نیشنل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے CEO محمد ندیم بابر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کا انعقاد کیا گیا ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی ندیم بابر کا مزید کہنا تھا پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز السعود کا جنہوں نے آر سی اے کی ذمہ داریاں مجھے سونپی میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں میں ریاض سعودی عربیہ میں کرکٹ کے پرموشن کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں تقریب میں ؛ ناصر عباسی ، میڈم آمنہ ؛ سید خاور عباس لیگ ایمپائرنگ کوارڈینیٹر محمد اکرم اور دیگر نے بھی ریاض کرکٹ ایسوسی کی اس تاریخی کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔