vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر4 بلین ڈالرز سےزائد متوقع 

0

سری لنکا نے زرمبادلہ کے ذخائر رواں ماہ 4 بلین ڈالر سےزائد  ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہےجو کہ 1948 میں آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران کا شکار ہونے کے بعد سے ان کی بلند ترین سطح ہے۔ایوان صدر سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ عالمی قرض دہندگان بشمول آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے سات سو ستاسی ملین ڈالرز کے فنڈز کی آمد کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔ 22 ملین آبادی کا ملک اپنے بدترین مالیاتی بحران سے نبردِآزما ہے، جس نے گزشتہ برس گرانی،  کرنسی کی قدر میں کمی اور غیر ملکی ذخائر کے ساتھ معیشت کو فری فال میں ڈال دیا۔مرکزی بینک کے مطابق، نومبر تک سری لنکا کے سرکاری ذخائر 3اعشاریہ 58 بلین ڈالرز تھے۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے رواں ماہ کے آغاز میں سری لنکا کے 2اعشاریہ 9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے کو کلیئر کیا، جس کے بعد تقریباً 337 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.