لاہور میں 3 روزہ برائیڈل فیشن شوکا آغاز
لاہور میں 3 روزہ برائیڈل فیشن شوکا آغاز ہوگیا، فیشن شو میں ماڈلز نے ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔ماڈلز کے ساتھ ساتھ نامور اداکار اور اداکارائیں بھی ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں، برائیڈل فیشن شو کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن کو نمائش کیلئے پیش کیا۔فیشن شو کے دوران نامور اداکاروں عمران اشرف، کنزا ہاشمی اور فیروز خان سمیت دیگر نے بطور شو اسٹاپر ریمپ واک کی، شو میں جہاں ماڈلز نے جلوے بکھیرے، وہاں گلوکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔فیشن کے دلدادہ افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شوز سے انہیں نت نئے ڈیزائن دیکھنے کو ملتے ہیں، برائیڈل شو مزید 2 دن جاری رہے گا۔