vosa.tv
Voice of South Asia!

ایشوریااور ابھیشک کی تقریب میں شرکت،علیحدگی کی افواہ دم توڑ گئی

0

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوکر علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن امبانی اسکول کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تقریب میں اداکارہ سیاہ اور سنہری کے رنگ کے لباس میں جبکہ اُن کے شوہر نیوی بلیو شرٹ اور میچنگ پینٹ میں دکھائی دیےسکول کی سالانہ تقریب میں ایشوریا رائے بچن اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں تو ابھیشک اپنے والد اور بھانجے اگستیا نندا کے ساتھ پہنچے۔ایشوریا رائے بچن نے اپنی کار سے نکلتے ہی مسکراتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا اور پھر انتظار کیا تاکہ ابھیشک، اگستیا اور امیتابھ بچن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007ء کو شادی کی تھی، ان کی بیٹی 16 نومبر 2011ء کو پیدا ہوئی، اس جوڑی نے گرو، دھوم 2 جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.