vosa.tv
Voice of South Asia!

سہ فریقی کمیٹی کا غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار

0

سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا ہے اور آئندہ جون میں سعودی عرب میں سعودی چینی ایران مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔ سعودی پریس ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق سہ فریقی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کا جائزہ بھی لیا گیا۔سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فلسطین پر کسی بھی معاہدے کو فلسطینی عوام کی مرضی کی عکاسی کرنی چاہیے۔ سعودی ، چین ، ایران سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوامرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی اور ایرانی وفود کے سربراہوں کے ساتھ ایک گروپ میٹنگ کی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان چین کی سرپرستی میں گزشتہ مارچ میں طے پانے والے بیجنگ معاہدے کی روشنی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دوبارہ استوار کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.