واشنگٹن میں ٹیکنالوجی پالیسی فیلوشپ، ORF America نے درخواستیں طلب کر لیں
امریکا کے معروف پبلک پالیسی ادارے ORF America نے واشنگٹن ڈی سی میں “ٹیکنالوجی پالیسی فیلو” کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جہاں منتخب امیدوار کو عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی پالیسی سازی پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ کل وقتی عہدہ یکم جون 2026 سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق امیدوار کے پاس ٹیکنالوجی پالیسی، بین الاقوامی امور یا اختراعی تحقیق سے متعلق مضبوط تعلیمی اور پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔فیلو کو مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیکنالوجی، خلائی پالیسی، دفاعی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورننس جیسے اہم شعبوں پر تحقیق اور پالیسی ڈائیلاگ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ منتخب امیدوار امریکا، بھارت اور دیگر شراکت دار ممالک کے اداروں کے ساتھ مل کر عالمی ٹیکنالوجی گورننس کے معاملات پر کام کرے گا۔ادارے کے مطابق امیدوار کے پاس پی ایچ ڈی یا متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری کے ساتھ کم از کم پانچ سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ امریکا میں دو سال سے زائد عرصے تک کام کرنے کی قانونی اجازت اور واشنگٹن ڈی سی منتقل ہونے کی آمادگی بھی ضروری ہے۔اس عہدے کے لیے سالانہ تنخواہ ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ طبی سہولیات، ریٹائرمنٹ پلان اور دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔