حریم شاہ اور علیزہ سحر 2023گوگل سرچ لسٹ میں سرفہرست
سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ اور علیزہ سحر ء 2023میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات بن گئیں۔ہر سال دسمبر میں گوگل سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتا ہےاس سال گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، گوگل نےسال 2023 میں پاکستان کی سرفہرست سرچز کو بھی شیئر کردیا ہے۔پاکستان میں سرفہرست سرچز کی فہرست میں کرکٹ گیمز، ایونٹس، خبریں، ٹی وی شوز، موویز، ٹیکنالوجی اور شخصیات شامل ہیں، گوگل کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے کرکٹرز اور سوشل میڈیا سٹارز کو سرچ کیا جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر شامل تھیں۔