بھارتی گلوکار سونونگم نے گانا چرانے پر معذرت کرلی
بھارتی معروف گلوکار سونونگم نے پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا گانا چرانے پر معافی مانگ لی ہے۔انسٹا گرام پر پاکستانی گلوکار عمر ندیم نے پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونونگم کی معافی قبول کر لی ہے۔مذکورہ پوسٹ میں عمر ندیم نے سونونگم کے کمنٹس کے چند اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔اسکرین شاٹس کے مطابق بھارتی گلوکار نے گانے کی کاپی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے مذکورہ گانا اس سے قبل نہیں سنا تھا اور اگر سن لیتے تو ٹی سیریز کے لیے یہ گانا کبھی ریکارڈ نہ کرواتے۔ بھارتی گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اس گانے کو انہوں نے فلمی نقاد کے آر کے، جو دبئی میں ان کے پڑوسی ہیں، کے کہنے پر ٹی سیریز کے بینر تلے ریکارڈ کروایا تھا۔سونونگم نے پاکستانی گلوکار کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے اصل گانے کو کاپی کیے ہوئے گانے سے بہتر قرار دے دیا۔