vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ایک ارب ڈالر میڈیکیئر فراڈ اسکینڈل

0

امریکا میں ہیلتھ کیئر سافٹ ویئر کمپنی “ہیلتھ اسپلش” کے بانی اور مالک بریٹ بلیک مین کو ایک ارب ڈالر سے زائد کے میڈیکیئر فراڈ اسکینڈل میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق, ملزم نے جعلی ڈاکٹر نسخوں اور میڈیکل آرڈرز کے ذریعے میڈیکیئر اور دیگر وفاقی صحت پروگراموں سےایک ارب ڈالر  سے زائد کے جھوٹے کلیمز کروائے۔حکام کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے بزرگ شہریوں کو غیر ضروری طبی آلات لینے پر آمادہ کیا جبکہ ڈاکٹروں سے بغیر معائنے جعلی نسخے تجویز کرائے۔ استغاثہ کے مطابق غیر قانونی کک بیکس کے ذریعے حاصل کیے گئے جعلی میڈیکل آرڈرز پر میڈیکیئر اور دیگر انشورنس اداروں کو ایک ارب ڈالر سے زائد کے کلیمز بھیجے گئے، جن میں سے 450ملین ڈالرسے زائدکی ادائیگیاں بھی حاصل کی گئیں۔ شواہد کے مطابق ملزمان نے جعلی معاہدوں اور ڈاکٹرز کے نسخوں میں رد و بدل کے ذریعے فراڈ چھپانے کی کوشش بھی کی۔جیوری نے بریٹ بلیک مین کو ہیلتھ کیئر فراڈ، رشوت اور جھوٹے بیانات دینے کی سازش میں مجرم قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق  عدالت نے ملزم کو سزا سنانے کے لیے واں سال 26 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔بریٹ بلیک مین کو ہیلتھ کیئر فراڈ اور وائر فراڈ کے ہر جرم میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید، ہیلتھ کیئر کک بیکس کی سازش پر 5 سال، جبکہ  امریکی حکومت کو دھوکہ دینے اور جھوٹے بیانات دینے کی سازش پر مزید 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ مقدمے کے دو شریک ملزمان  میں سے ایک کوگزشتہ سال جون میں مجرم قرار دیا گیا جبکہ دوسرے  دوسرے شریک ملزم کو دسمبرمیں 15 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.