vosa.tv
Voice of South Asia!

فلم ڈنکی کے نئے گانے’او ماہی او‘نے دھوم مچادی

0

غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا نیا گانا ’او ماہی او‘ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں تاہم اب فلم ڈنکی کا ڈراپ 5 ‘او ماہی’ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔گانا شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کے گائیک مشہور گلوکار اریجیت سنگھ ہے،  اس گانے میں صحرا کی اڑتی ریت کے درمیان شاہ رخ اور تاپسی کے درمیان خوبصورت لمحات کو فلمایا گیا ہے۔اس سے قبل فلم کے گانے ’ لٹ پٹ گیا‘ نے بھی خوب دھوم مچائی تھی، کنگ خان کی فلم ڈنکی کی ریلیز میں ابھی چند دن باقی ہیں اور شاہ رخ خان کے فینز بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔فلم ”ڈنکی“ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے، اس میں شاہ رخ، تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.