شکیرا کا 2023 میں گوگل پر راج
شکیرا نے سال کے اختتام پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی موسیقارہ بن گئیں۔شکیرا نے اپنے میوزک کیریئر میں بڑی جیت کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ستمبر میں شکیرا کو ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں شام کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک مائیکل جیکسن ویڈیو وینگارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔کولمبیا کی گلوکارہ نے ویڈیو میوزک ایوارڈزمیں تاریخ رقم کردی کیونکہ وہ یہ اہم ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی جنوبی امریکی فنکار بن گئیں۔اکتوبر میں Hips Don’t Lie ، ہپس ڈونٹ لائی سے اپنی پہچان بنانی والی گلوکار نے بل بورڈ،لاطینی میوزک ایوارڈز میں بڑا اعزاز حاصل کیا ۔گلوکارہ نے دو ٹرافیاں حاصل کیں،جن میں لاطینی پاپ آرٹسٹ آف دی ایئر اور لاطینی پاپ سونگ آف دی ایئر شامل ہیں،مزید برآں، شکیرا کی اس سال نومبر میں ہونے والے لاطینی گریمی ایوارڈز میں اپنے بیٹوں میلان اور ساشا کے ہمراہ کی جانے والی جذباتی پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی جسے انٹرنیٹ پر بھی خوب سراہاگیا ۔