vosa.tv
Voice of South Asia!

خلائی اسٹیشن میں کھوجانے والا ’قیمتی‘ ٹماٹر مِل گیا

0

  خلا میں اگائے گئے ٹماٹروں میں کھوجانے والا ایک ٹماٹر 8 ماہ بعد بالآخر مِل ہی گیا ۔ خلاباز فرینک روبیو کو اب ان الزامات سے بری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے خلا میں کاشت کیے گئے پہلے ٹماٹروں میں سے ایک کھا لیا۔ناسا کے خلاباز جاسمین موگبیلی نے خلائی اسٹیشن کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے دوران بتایا کہ فرینک روبیو ٹماٹر رکھ کر کہیں بھول گئے تھے جس کے 8 ماہ بعد اس ٹماٹر کی باقیات ملی ہیں۔جاسمین نے مزید کہا کہ ہمارے اچھے دوست فرینک روبیو پر کافی عرصے سے ٹماٹر کھانے کا الزام  تھا لیکن اب ٹماٹر مل گیا ہے۔فرینک روبیو جو ستمبر میں زمین پر واپس آگئے تھے، کئی مہینوں تک مذاق کا نشانہ بنتے رہے کہ انہوں نے خلاء میں اگایا گیا ٹماٹر کھالیا۔علاوہ ازیں خلابازوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹماٹر کہاں سے ملا اور اس کی حالت کی تفصیلات نہیں بتائیں۔تاہم فرینک روبیو نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ خلائی اسٹیشن پر موجود نمی کی وجہ سے ٹماٹر کی حالت بوسیدہ ہوچکی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.