vosa.tv
Voice of South Asia!

کھٹمنڈو میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر  مکمل پابندی عائد

0

کھٹمنڈو:نیپا ل کے دارلحکو مت کھٹمنڈو میں13 دسمبر سے اپنے تمام32 وارڈز میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔کے ایم سی،محکمہ صحت کے سربراہ رام پرساد پوڈیل نے کہا ہےکہ13 دسمبر سے میٹروپولیٹن کے تمام 32 وارڈز میں پلاسٹک میں پیک کیے گئے تمباکو کی مصنوعات کی فروخت،ذخیرہ اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔پولیس اب تمباکو کی تمام مصنوعات جیسے سگریٹ، بیڑی، پلاسٹک میں پیک شدہ کچا تمباکو،چبانے والا تمباکو،گٹکا، پان پراگ فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نےمز ید کہا29 ویں کے ایم سی ڈے کے موقع پر لوگوں کی صحت اور ماحولیات کے لیے نقصان دہ تمباکو پر مبنی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.