vosa.tv
Voice of South Asia!

انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بی این پی دو دن میں مطلع کرے، الیکشن کمیشن

0

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے الیکشن کمشنر محمد عالمگیر نے کہا ہے کہ اگر بی این پی انتخابات میں شامل ہونا چاہتی ہے تو اسے اگلے دو دن کے اندر الیکشن کمیشن کو مطلع کرنا ہوگا۔بنگلہ  دیش کے  الیکشن کمشنر محمد عالمگیر  نے مداری پور میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے  ہو ئے  کہا ہے کہ الیکشن  کمیشن ان جماعتوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آئینی حدود کے اندر انتخابی شیڈول کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار ہے جو ابھی تک انتخاب میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم انتخابات کو دوبارہ شیڈول کریں گے۔اس صورت میں انتخابات کی تاریخ 7 جنوری تبدیل ہو سکتی ہے۔نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی تبدیل ہو جائے گی لیکن یہ سب کچھ آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.