اسرائیلی مظاہرین نتین یاہو کے استعفی کے لیے نکل پڑے
مقبوضہ بیت المقدس:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں نے وزیراعظم نتین یاہو کیخلاف مظاہرہ کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بینرز تھامے مظاہرین نے انکے خلاف نعرے بازی کی۔بینرز میں درج تھا کہ نیتن یاہو اسرائیلی ریاست کیلئے سب سے بڑی تباہی ہے، نتین یاہو خطرناک ہیں اور استعفیٰ دیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بینرز تھامے مظاہرین نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ بینرز میں درج تھا کہ نیتن یاہو اسرائیلی ریاست کیلئے سب سے بڑی تباہی ہے، وزیراعظم نتین یاہو خطرناک ہیں اور استعفیٰ دیں۔اس سے قبل 6 نومبر کو بھی ذرائع ابلاغ میں یہ خبرآئی تھی کہ مقبو ضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آج تیسرا دن ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔اس حوالے سے فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ غزہ کے مغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے اور ایک فلسطینی کو شہید جبکہ ایک اور کو زخمی کر دیا۔ دوسری جانب عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے پہلے روز بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔