vosa.tv
Voice of South Asia!

عام آدمی پارٹی کو عوام نے قومی پارٹی میں تبدیل کیا،کیجریوال

0

دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو عوام نے اپنے پیار اور آشیرواد سےقومی پارٹی میں تبدیل کردیا ہے۔ ایک بیان میں کیجریوال نے کہا کہ سال 2012 میں آج کے دن ملک کے عام آدمی نے اٹھ کر اپنی خود کی عام آدمی پارٹی قائم کی۔تب سے لے کر آج تک ان11 سالوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے،بہت سی مشکلات بھی آئیں لیکن ہم سب کے جذبے اور جنون میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ آج ایک چھوٹی جماعت کو عوام کے پیار اور آشیرواد نے قومی پارٹی میں تبدیل کر دیا ہے،عوام کے آشیرواد ہمارے ساتھ ہیں،ہم سب اپنے مضبوط ارادوں کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے اور عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کروڑوں روپے ہوسکتے ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کو لاکھوں لوگوں کا آشرواد ہے جنہوں نے مفت صحت کی دیکھ بھال،اچھی تعلیم اور یاترا کی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.