نومبر سے سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کو نکالنے کی کوشش تاخیر کا شکار
اترکاشی:اتراکھنڈ کی سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کو نکالنے کی کوشش جاری تھی کہ ڈریلنگ مشین خراب ہو گئی جس کے باعث مزدوروں کو نکالنے کا عمل میں تاخیر ہوئی،امدادی کارکنان مشین کے خراب حصے کو ہٹانے کے بعد ہاتھوں سے کھدائی کریں گے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے یہ مزدور قریب دو ہفتوں سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔4.5 کلومیٹر طویل سلکیارا سرنگ کا ایک حصہ 12 نومبر کو منہدم ہوگیا تھا۔واقعے کے فوراً بعد پھنسے ہوئے افراد سے رابطہ قائم ہوا،اور تب سے وہ آکسیجن،خوراک اور پانی حاصل کر رہے ہیں۔ریسکیو ٹیم میں شامل افراد کے مطابق کہ مشین ٹوٹ گئی ہے۔اس کی مرمت نہیں ہوسکتی۔امید ظاہر کی گئی ہے کہ 41 مزدوروں کو جلد نکال لیا جائے گا اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سندھ دھامی نے کہا ہے کہ خراب ڈرلنگ مشین کو نکالا جائے گا اور پھر ہاتھوں سے کام شروع ہوجائے گا۔ڈرلنگ مشین 60 میٹر چوڑی دیوار میں سوراخ کر رہی تھی۔حکام ملبے کے ذریعے مختلف چوڑائی کے متعدد پائپ بھیجنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ایک مائیکرو ٹنل بنایا جا سکے جس کے ذریعے کارکنوں کو باہر لایا جا سکے۔ منصوبہ یہ ہے کہ مزدوروں کو پائپوں کے ذریعے اسٹریچر پر باہر نکالا جائے۔ لیکن ملبے کے اندر پتھروں اور دھاتوں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن کافی چیلنجنگ بن گیا ہے۔