نیو یارک:بروکلین بینسن ہرسٹ میں 2 بچوں سمیت 4 افراد مردہ پائے گئے
بروکلین کے علاقے بینسن ہرسٹ میں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ کے اندر حملے کی کال موصول ہوئی۔ پولیس کے پہنچنے پر ایک 56 سالہ خاتون اور تین دیگر افراد مردہ حالت میں ملے، جن میں ایک 27 سالہ خاتون، ایک 5 سالہ بچی اور ایک 4 سالہ بچہ شامل تھے۔ ایک 24 سالہ نوجوان کو اس سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔نیو یارک کے علاقے بروکلین بینسن ہرسٹ میں 1590 ویسٹ 8تھ اسٹریٹ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں چار افراد کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان میں 56 سالہ مافلیودا فائزئیوا، 27 سالہ مفتونا خاکیموفا، 5 سالہ کمیلا شاوکاتووا، اور 4 سالہ تیمور شوکتوف شامل ہیں۔ تمام متاثرین کے جسم پر چاقو کے کئی وار کے نشانات موجود تھے۔پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں 24 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے، اور تفتیش جاری ہے۔ یہ واقعہ 62 ویں پریسنکٹ کی حدود میں پیش آیا ۔