vosa.tv
Voice of South Asia!

حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کردی

0

غزہ:اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی موخر کردی ہے۔حماس کو آج 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھاحماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔ القسام بریگیڈ کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کرنے پر اسرائیل نے حماس کو دھمکی دے دی۔ اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کےلئے تیار ہوجائے۔غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کاتیسرا روز ہے۔ آج 18 خواتین، 24 بچوں سمیت 42 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جانا تھا جبکہ 14 اسرائیلی یرغمالی بھی آج رہا کیے جانے تھے۔ گذشتہ روز 39 فلسطینی اسرائیلی قید سے رہا ہو کر اپنے پیاروں سے ملے۔ 13 یرغمالی بھی واپس اسرائیل پہنچ گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.