vosa.tv
Voice of South Asia!

سیاہ فام اور لاطینی افراد کی  بے روزگاری میں 30 فیصد کمی  

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےشہر میں سیاہ فام  اور لاطینی افراد کی  بے روزگاری میں 30 فیصد  کمی  پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کل وقتی  ملازمتیں زیادہ ہوں تاکہ نیو یارکرز کو معاشی سکون فراہم  کیا جا  سکے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے دور میں سیاہ فام  اور لاطینی افراد کی  بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔یکم  جنوری 2022 سے یکم1 جولائی 2024 کے درمیان، سیاہ فام بے روزگاری کی شرح 10.7 فیصد سے کم ہو کر 7.3 فیصد ہو گئی، جو 31.7 فیصد کمی کی نمائندگی کرتی ہے۔ اسی مدت میں، لاطینی افرادمیں بے روزگاری کی شرح 9.1 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد ہو گئی، جو 28.6 فیصد کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔میئر ایڈمز نے کہا  کہ شہر میں نوکریوں اور چھوٹے کاروباروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ لوگ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہو رہے ہیں۔میئر ایڈمز نے  کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پانچوں بورو زمیں کئی تبدیلی کے منصوبے شروع کیے ہیں جن سے ہزاروں مستقل اور عارضی  ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس کے علاوہ  انتظامیہ نے جابز این وائے سی اور رن دس  ٹاؤن جیسے پروگراموں کا آغاز کیا ہے تاکہ معاشی مواقع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے اور نیویارک کے لوگوں کو زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.