vosa.tv
Voice of South Asia!

جنگ بندی پرعمل درآمد کا انحصار اسرائیلی رویے پرہو گا:اسماعیل ھنیہ

0

غزہ:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ حماس چار دن کی جنگ بندی پر پوری طرح کاربند رہے گا اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت ہر نکتے پر عمل کرے گا،تاہم اس کا انحصار اسرائیل کی طرف سے بھی معاہدے کی ایسی ہی پاسداری پر ہے۔فلسطینی مزاحمتی رہنما اسماعیل ھنیہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں غزہ کے جنگ زدہ متاثرہ فلسطینیوں کے بارے میں کہاکہ اہل فلسطین اپنی آزادی کی قیمت دے رہے ہیں،آزاد ہونا اور آزاد رہنا قربانی کے ساتھ ہوتا ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا  کہ حماس چار دن کی جنگ بندی پر پوری طرح کاربند رہے گا اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت ہر نکتے پر عمل کرے گا،تاہم اس کا انحصار اسرائیل کی طرف سے بھی معاہدے کی ایسی ہی پاسداری پر ہے۔حماس کی قیادت نے جنگ بندی اور مزاحمت کی شرائط پر قیدیوں کی رہائی کو القسام اور دوسری مزاحمتی قوتوں کی فتح قراردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.