بدترین مالیاتی بحران کے ذمہ دار راجا پاکسے کےخلاف کارروائی، میتھری پالا سری سینا
کھٹمنڈو:سابق سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نےکہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو بدترین معاشی بحران تک پہنچایا ہےان کے خلاف جلد قانونی کاروائی ہونی چاہیئے۔کولمبو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جن کو ملک کی معیشت کو غلط طریقے سے سنبھالنے اورملک کو بدترین مالیاتی بحران تک پہنچانے کا قصوروار ٹھہرایا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیئے۔سابق صدر میتھری پالا سری سینا نےکہا کہ سپریم کورٹ نے جن معاشی کرپٹ لوگوں کا نام لیا ہے ان میں سے کوئی بھی ان کی حکومت میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا جب تک انصاف نہیں ملتا عوام آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ تمام کرپٹ لاگاں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔