vosa.tv
Voice of South Asia!

رفتار کی حد سے زیادہ سفر کرنے والی گاڑی مالکان کو چالان کا آغاز

0

نیویارک:تیز رفتار ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار۔ اگر کوئی نیویارک کے ہائی ویز پر متعین کردہ رفتار کی حد کی پیروی نہیں کررہا تو وہ پیر سے شروع ہونے والے خودکار نظام کے تحت چالان سے حیران ہوسکتے ہیں۔آئی ایٹی فور اور آئی ایٹی سیون ہائی ویز پر اسپیڈی کیمرے نصب کردیئے گئے۔نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کی جانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے تاکہ مخصوص مقامات پر رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والے ہرشخص کا پتہ لگاکر انہیں ایک خودکار نظام کے تحت چالان کیلئے نوٹس بھیجا جاسکے گا۔ اس ضمن میں آئی ایٹی فور اور آئی ایٹی سیون ہائی ویز پر اسپیڈی کیمرے نصب کردیئے گئے۔نیویارک کے بہت سے ڈرائیورز اس حقیت سے ناواقف ہیں کہ ہائی ویز پر خود کار تیز رفتاری کا نیا چالان بھی قانونی ہے کیوں کے اس ضابطے کو 2021ء میں اچانک منظور کیا گیا تھا اور اب اسے ہڈسن ویلی اور نیویارک کے آس پاس دیگر علاقوں میں لاگو کیا جاسکتا ہے۔ یہ سسٹم ریڈار کے ذریعے متحرک کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے متعین کردہ رفتار کی حد سے زیادہ سفر کرنے والی گاڑیوں کی شناخت کرے گا اور جب تیز رفتار گاڑی کا پتہ چل جائے گا تو  ان گاڑیوں اور نمبر پلیٹس کی تصاویر کھینچ کر گاڑی مالکان کو ای میل کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے گا ۔اس نظام کے تحت جرمانے اور سزاؤں میں پہلی بار خلاف ورزی کے نتیجے میں پچاس ڈالر جرمانہ عائد ہوگا۔ اٹھارہ ماہ کے اندر دوسری خلاف ورزی کی صورت میں پچھتر ڈالر کا اضافہ جرمانہ لگایا جائے گا اور اگر کسی کو اٹھارہ ماہ کی مدت میں تین یا اس سے زائد بار تیز رفتاری کا نوٹس بھیجا جائے گا تو اس پر سو ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد ہوگا جبکہ کسی بھی غیر ادا شدہ جرمانے کے نتیجے میں رجسٹریشن بھی رک سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.