vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں جاری جدہ سیزن میں ایشین نائٹس کا آغاز

0

سعودی عرب میں جاری جدہ سیزن میں ایشین نائٹس کا آغاز ہوگیا جس کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب اور انڈیا کے ثقافتی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ نامور گلوکار بھی ہزاروں شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔جدہ سیزن میں سعودی عرب میں مقیم لاکھوں تارکین وطن کی تفریح کے لیے ایشین نائٹس کا اہتمام کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں سعودی عرب اور بھارت کے ثفافتی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں جہاں سعودی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں وہیں بھارت کے نامور سنگرز سلمان علی، نکیتا گاندھی اور دبیزی بھی شائقین کو خوب محظوظ کر رہے ہیں اسکے علاوہ گروپ ڈانس بھی اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں جدہ سیزن میں ایشین نائٹس کی انچارج نوشین وسیم کا کہنا ہے سعودی عرب نے ہمیشہ تارکین وطن کے ثقافتی رنگوں کو اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ لاکھوں غیر ملکیوں کی تفریح کے لیے ہر سال ایسے پروگرام ترتیب دئیے جاتے ہیں کہ پردیس میں رہنے والے اپنے دیس کے رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.