نیپال،بردیہ میں آتشزدگی سے چار افراد جاں بحق
بردیہ:نیپال کے شہر بردیہ میں گلریا میونسپلٹی-4 کے تولا پور میں ایک رہائشی گھر میں آگ لگنے سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ گلریا میونسپلٹی-4 کے تولا پور کےایک گھر میں آگ لگنے سے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس بردیا کے مطابق مرنے والوں میں 18 ماہ کا کارتک چند، سات سالہ کرش چند، 10 سالہ مانسین بدھا اور 32 سالہ رادھا بدھا شامل ہیں۔ زخمی ہونے والی 28 سالہ کرشمہ چند کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔