vosa.tv
Voice of South Asia!

 لانگ آئی لینڈ میں مکان مالکان کو ٹھگنے والے2غیر مقامی ملزمان گرفتار

0

پکڑے جانے والے ملزمان جعلی ٹھکیدار بنے ہوئے تھے،گھروں کی تزہین وآرائش کا جھانسہ دے کر گھروں کا معائنہ کرتے ،پھر قیمتی اشیاء چوری کرکے نکل جاتے تھے،ملزمان کا ہدف بزرگ مالک مکان ہوتے تھے

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک اور لانگ آئی لینڈ کے شہری ہوجائیں ہوشیار ،گھروں کی تزہین وآرائش کا ٹھیکہ دینے سے پہلے ٹھیکداروں کی اچھی طرح کرلیں چھان بین تاکہ بعد میں  سر پکڑنا نہ پڑ جائے۔ناساؤ کاؤنٹی نے 2جعلی ٹھیکداروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بزرگ مکان مالکان کو دھوکہ دیا اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے ۔ناساؤ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان  جان فرانسس میک ڈونوف اور انتھونی یوجین وارڈ کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے جعلی  ٹاپ میسنری اینڈ کنسٹرکشن کمپنی بنائی ہوئی تھی۔ ناساو کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے کہا کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ہم انہیں مقامی زبان میں خانہ بدوش کہتے ہیں جو ہرسال پورے ملک سے یہاں آتے ہیں۔رائیڈر نے کہا کہ  یہ لوگ تزہین وآرائش کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوتے پھر وہاں کا معائنہ کرتے ۔دوبارہ آتے اور  گھر کے دروازے توڑ کر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کا ہدف  بوڑھے لوگ ہوتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے فرضی نام رکھے ہوئے تھے جو یہ لوگوں کو بتاتے تھے ان کے فرضی نام ڈیوڈ ینگ اور ایڈم ٹرنر ہیں۔ملزمان نے لوگوں کا بھروسہ جتنے کے لیے ویب سائٹ پر مواد اپ لود کیا ہوتا تھا جس پر ان کا نمبر درج تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم میک ڈونو کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ کینیڈا کے راستے غیر قانونی طور سے آیا تھا جبکہ ٹرنر کا تعلق برطانیہ سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ناساؤ کاؤنٹی میں اس سال اب تک 31 گھروں  میں گھپلوں کے  واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 22 بزرگ متاثرین شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین مینہاسیٹ، گرین ویل، ایلمونٹ اور نیو ہائیڈ پارک میں مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.