vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کے پہلی بار کملا ہیرس پر زبانی وار

0

شکست دینے کا نیا شکار موجود ہے جس کا نام کملا ہے ،ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو کملا ہیرس کو نہیں لانا ہے لوگ یکجا ہوجائیں اور کملا ہیرس سے دور ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

کیرولائنا:ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں اپنی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کی طرح کملا ہیرس  بھی قیادت کے لیے نااہل ہیں۔ وہ ایک سال میں ہمارے ملک کو تباہ کر دیں گی،ان کی قیادت میں ملک تباہ ہو جائے گا۔ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو ہیرس کو نہیں لانا ہے لوگ یکجا ہوجائیں۔ٹرمپ ایک گھنٹے سے زائد کی تقریر میں درجنوں بار کملا ہیرس کا زکر کیا اور ہر بار  کملا کی جگہ غلط تلفظ استعمال کیا۔ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کے دوران  بائیڈن اور ہیرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ بہت خطرناک لوگ ہیں۔ جب آپ ان کے ساتھ ڈیل کر رہے ہوں تو آپ کے ساتھ اچھے نہیں ہو سکتے،اگر آپ برا نہ مانیں تو میں اچھا نہیں رہوں گا۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟ ان کے خلاف لڑو، لڑو، لڑو۔ٹرمپ نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ تین دن پہلے ہم نے اپنے ملک کی تاریخ کے بدترین صدر جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر شکست دی ہے ۔لہذا اب ہمارے پاس شکست کا ایک نیا شکار ہے۔ یعنی  کملا ہیرس ہیں  اور یہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ نااہل نائب صدر ہیں۔ٹرمپ نے تقریر کے دوران  الزام لگایا کہ کملا امریکی سرحدوں کی مکمل تباہی کی زمہ دار ہیں۔ جو اس نے کیا ہے انہیں صدر  کا انتخاب لڑنے کی بھی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کملا نے سان فرانسسکو کو تباہ کیا کیونکہ وہاں پر کملا نے بدترین استغاثہ کا کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ ہیرس وہاں پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ٹرمپ نے پوری تقریر کے دوران کملا ہیرس متعدد  زبانی حملے کیے انہیں نااہل قرار دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.