vosa.tv
Voice of South Asia!

جنگ کے آغاز کے بعد سے تل ابیب پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ فائر

0

تل ابیب:تل ابیب اور وسطی اسرائیل پر سات اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا راکٹ داغا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے شہروں کی طرف راکٹوں کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقے میں میزائل وارننگ سائرن بجنے لگے۔غزہ کی پٹی سے برسائے گئے اس بڑے راکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات واضح نہیں ہوئی ہیں۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں وسطی اسرائیل میں تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری کی ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے آنے والے ایک اسرائیلی مسافر طیارے کو آج غزہ کی پٹی سے سائرن بجنے اور راکٹ فائر کیے جانے کے بعد تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر لینڈنگ منسوخ کرنا پڑی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسرائیلی ایئر لائنز ایل آل کا طیارہ لینڈ کرنے ہی والا تھا کہ اس نے پھر اڑان بھر لی۔اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو غزہ کی پٹی سے سدیروت کی طرف کئی گولے فائر کیے گئے جس کے بعد شہر اور آس پاس کے متعدد مقامات پر سائرن بجنے لگے۔ گولہ باری کے نتیجے میں اسرائیلیوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.