اسٹیٹ نیو یارک سٹی کو اسکے بجٹ میں مشکلات سے نکلنے میں مدد کرے گی،کیتھی ہوک
نیو یارک:نیو یارک کی گورنرکیتھی ہوکل نے کہا ہے کہ وہ ریاستی بجٹ میں ایسے راستے تلاش کر رہی ہیں جو نیو یارک جیسے بڑے شہر کو اس کے وسیع بجٹ کٹوتیوں سے گزرنے میں مدد دے سکے جبکہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا۔مین ہیٹن میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا تھا کہ میں اب اپنی بجٹ ٹیم سے شہر کی مدد کے لیے بات کر رہی ہوں، کیونکہ شہر کو تحفظ ملنا چاہیئے، ہم میئر کے ساتھ ملکر میں روکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہوکل نہ کہا ریاست کے بجٹ سے نیو یارک سٹی کی بڑی مدد کی ہے۔گورنر نے کہامیں ریاستی سطح پر جو کنٹرول کرسکتی ہوں اسکے لئے محنت کر رہی ہوں۔البانی میں ٹیکس بڑہانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوکل نے کہا کہ اس سال ہمارے بجٹ میں ٹیکس نہیں بڑھ رہا۔گورنر کا یہ بیان میئر ایرک ایڈمز کی شہر کے بجٹ میں کٹوتی کے بیان کے بعدسامنے آیا ہے۔