vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیسف کی طرف سے پاکستان میں پہلی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر

0

نیویارک:قیامِ امن، شمولیت، معذور افراد کے حقوق اور فروغ تعلیم کے لیے کام کرنے والی 16 سالہ تقویٰ احمد کو پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی پہلی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔تقویٰ کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کی وجہ سے وہ وہیل چیئر کے ذریعے نقل و حرکت کرتی ہیں۔ انہوں نے جسمانی معذوری کو اپنے عزائم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور نوعمری میں ہی بچوں خصوصاً لڑکیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔تقویٰ کی یوتھ ایڈووکیٹ کی حیثیت سے تقرری عالمی یوم اطفال کے موقع پر کی گئی ۔ اس کا مقصد بچوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور مثبت تبدیلی کے لیے کوششوں کی ترغیب دینا ہے۔تقویٰ کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے۔ وہ نوجوانوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے، ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔تقویٰ کہتی ہیں کہ وہ پاکستان میں ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھتی ہیں جہاں ہر بچے کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو تاکہ وہ محفوظ، سازگار اور مساوی ماحول میں پل بڑھ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.