vosa.tv
Voice of South Asia!

وینیزویلا نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی

0

کاراکاس:وینیزویلا نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو تیل کی ترسیل کا بائیکاٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ غاصب اسرائیل کو تیل کی ترسیل کا بائیکاٹ کیا جائے اور جن ممالک کے تل ابیب کے ساتھ تعلقات ہیں وہ اپنے یہاں سے اسرائیلی سفیروں کو نکال دیں۔وینیزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گيل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاراکاس غزہ پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کرتا ہے۔ایوان گيل نے کہا کہ وینیزویلا، غزہ کی صورت حال کی بہتری کے سلسلے میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاراکاس اس وقت اسرائیل کو تیل برآمد نہیں کر رہا ہے اور اس حکومت کے ساتھ اس کے تعلقات بھی نہیں ہیں۔وینیزویلا کے وزیر خارجہ نے غزہ کی صورت حال کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے اقدامات نسل کشی کے مترادف ہیں۔ وینیزویلا کے وزیر خارجہ نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ تک انسان دوستی پر مبنی امداد پہنچانے کا راستہ ہموار کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.