کاشف نواز رندھاوا کے اعزاز میں عشائیہ
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں مسلم لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب شرقیہ ریجن کے صدر حفیظ اللہ جلال کی جانب عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کا قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کے معاشی بحران کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کر کے ہم مسائل سے نکل سکتے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی عوام کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے تقریب سے رانا مشہود احمد،حفیظ اللہ جلال ،رانا اشرف ؛ ندیم مغل،رانا ریاض، کرامت ورک ؛ رانا جاوید اسلم،چوہدری حمید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔