vosa.tv
Voice of South Asia!

یورپی یونین کا نیپالکے زلزلہ متاثرین کیلئے دو ملین یورو کے امد ادی پیکج کا اعلان

0

کھٹمنڈو: یورپی یونین  نے نیپال کے حالیہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دو ملین یورو کی انسانی امداد  کا اعلا ن کر دیا ۔یورپی یونین نے نیپا ل کے  صو بے  جاجر کوٹ میں  حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پناہ گاہ، صاف پانی تک رسائی، صفائی ستھرائی، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر خدمات کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ نیپال میں یورپی یونین کے وفد کا کہنا تھا کہ امدادی پیکج چھ لاکھ یورو پر مشتمل ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں پہلے سے ہی امداد فراہم کرنے والے شراکت داروں کی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ڈیزاسٹر رسپانس ایمرجنسی فنڈ کے ذریعے نیپال ریڈ کراس سوسائٹی کو دو لاکھ یورو مختص کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.