vosa.tv
Voice of South Asia!

اسپیشل ٹاسک فورس پولیس کی کامیاب کارر وائی ، بھاری مالیت کی سگریٹ ضبط

0

کو لمبو : سری لنکا کی اسپیشل ٹاسک فورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرینڈ پاس کے علاقے میں کامیاب کا رروا ئی  کر تے  ہو ئے  کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سے لدا ہوا 40 فٹ لمبا ایک کنٹینر قبضے میں لے لیا۔پولیس   کے مطا بق سگریٹ کا ذخیرہ ایکسائز ڈیوٹی ادا کیے بغیر سری لنکا میں غیر قانونی طور پر درآمد کیا گیا ۔پو لیس کو منشیات کی نقل و حمل کے حوالے سے ایک اطلاع مو صو ل  ہو ئی  جس  پر  اسپیشل ٹاسک فورس پولیس بر وقت کارر وائی   کر تے ہو ئے گرینڈ پاس میں Kelanithissa پاور اسٹیشن کے قریب کنٹینر کو روکا اور  اسکی تلا  شی لی ، اس دورا ن  لا کھو ں کی تعداد  میں سگریٹ قبضے میں لے لی گئیں  ۔ مکولا کے رہائشی 65 سالہ مشتبہ شخص کو غیر قانونی درآمد کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا۔تحقیقات سے  یہ  معلو م ہو ا   ہے کے سگریٹ سے لدا کنٹینر گوڈاواٹا کنٹینر یارڈ جا رہا تھا تا ہم گرفتار ملزم کو ضبط کیے گئے کنٹینر کے ساتھ مزید تفتیش کے لیے گرینڈ پاس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.