vosa.tv
Voice of South Asia!

چین، ایران اور عرب ممالک   کی اسرائیلی وزیر کے غزہ پر ایٹمی بم گرانے کے بیان کی مذمت

0

نیو یارک:چین، ایران اور کئی عرب ممالک نے اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر جوہری بم اسرائیل اور حماس کی جنگ میں ایک آپشن ہے اور اسے دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی کانفرنس کےدوران بہت سے سفیروں نے اسرائیلی وزیر امیہائی الیاہو کے تبصروں کی مذمت کی اور تنقید کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوری طور پر تبصروں سے انکار کرتے ہوئے انہیں کابینہ کے اجلاسوں سے معطل کر دیا۔ چین کے نائب اقوام متحدہ کے سفیر گینگ شوانگ نے کہا کہ یہ بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور پریشان کن ہیں اس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں سے پاک زون قائم کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے سربراہ ازومی ناکمتسو نے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا  خطرہ ناقابل قبول ہے۔اقوام متحدہ میں عمان کے سفیر محمد الحسن نے چھ ملکی خلیج تعاون کونسل کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ معصوم زندگیوں کو نظر انداز اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قبضے کی انتہا اور بربریت کا اعادہ کرتا ہے۔  لبنان کے ناظم الامور ہادی ہاشم نے بھی اسرائیلی وزیر ثقافت کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں کا خود اعتراف اور اس کے حکام کی جانب سے ان کے استعمال کا خطرہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.