vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلی فورنیا کی بڑی مسجد میں فائرنگ، 3 نمازی جاں بحق

0

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی ایک بڑی مسجد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو کم عمر مبینہ حملہ آوروں نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس چیف اسکاٹ واہل کے مطابق واقعے کی نفرت انگیز جرم کے طور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس جب موقع پر پہنچی تو مسجد کے باہر تین افراد مردہ حالت میں پائے گئے، جن میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھا۔ پولیس چیف نے گارڈ کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نمازیوں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درجنوں اہلکار فوری طور پر مسجد پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ دیر بعد مسجد کے قریب ایک گاڑی سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی عمریں 17 اور 18 سال بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے قبضے سے ملنے والے ہتھیاروں اور ایک مبینہ نوٹ میں نفرت انگیز مواد پایا گیا ہے۔ دوسری جانب مسجد انتظامیہ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.