بنگلہ دیش میں طویل مون سون ڈینگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، ماہرین
ڈھاکہ:موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور طویل مون سون سے ڈینگی پھیلانے والے مچھروں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک اس وقت ڈینگی کے خطرناک پھیلاؤ سے دوچار ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں 12 نومبر تک ڈینگی سے اموات کی تعداد1476 ہے جبکہ 291,832افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔اس سال مرنے والوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں پانچ گنا زائد ہے۔ 2022 میں 281 اموات ریکارڈ کی گئیں۔بنگلہ دیش کی جہانگیر نگر یونیورسٹی میں ماہر حیاتیات اور حیوانیات کے پروفیسر کبیر البشر کا کہنا ہےکہ میں نے اپنی 25 سال کی تحقیق میں اس قدر شدید وباء کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت، بارش اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیٹرن بدل رہے ہیں۔ ہم اکتوبر کے وسط میں مون سون جیسی بارش دیکھ رہے ہیں جو کہ غیر معمولی ہے۔موسمی طرز کی یہ تبدیلیاں مچھروں کی افزائش کا باعث ہیں