vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف آپریشن میں غزہ کے سب سے بڑے اسپتال پر دھاوا بول دیا

0

غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر  دھاوا بول دیا۔اپنےایکس اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ الشفااسپتال کے ایک مخصوص علاقے میں حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے۔ اسرائیل مسلسل شفا ہسپتال کو نشانہ بنا رہا ہے جس میں سینکڑوں مریض، عملہ اور بے گھر افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ شفا  ہسپتال نے   بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے کام بند کر دیا تھا۔اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ کارروائی میں ساڑھے 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ غزہ کے اسپتال قبرستان بن گئے ہیں، الشفا اسپتال کے قریب اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے اسپتال میں امراض قلب کا وارڈ بھی تباہ اور تمام مریض شہید ہوگئے۔الشفا ہسپتال کے صحن میں قبر کھودکر 120 لاشوں کی اجتماعی تدفین کی گئی۔اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جب کہ فلسطینی، انسانی حقوق کے گروپ اور بین الاقوامی ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی لاپرواہی سے شہریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اسرائیل کا حملہ غزہ کے 23 لاکھ فلسطینیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.