vosa.tv
Voice of South Asia!

مارولز کی باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی نے ہالی وڈ کو حیران کردیا

0

مارولز کی کمائی نے ہالی وڈ کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے، نارتھ امریکن باکس آفس پر پہلے ویک اینڈ کے دوران فلم کی کمائی نہایت کم رہی۔نیا ڈیکوسٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سپر ہیرو فلم 2019 کی کیپٹن مارول کا سیکوئل ہے۔ کیپٹن مارول ایک بلاک بسٹر فلم تھی جس نے عالمی باکس آفس پر1.13 بلین امریکی ڈالر کی کمائی کی تھی۔ مارولز نے شمالی امریکا کے باکس آفس پر افتتاحی ویک اینڈ کا مایوس کن آغاز کیا ہے۔ جمعرات کی رات تک فلم نے تقریباً 6.5 ملین ڈالر کمانے تھے۔ اتوار کے آخر تک فلم 47 سے 55 ملین ڈالر تک کما پائے گی۔مارولز جیسی فلم کا اتنی کم کمائی کرنا واقعی چونکا دینے والا ہے کیونکہ مجموعی طور پر فلم کی زیادہ کمائی کی توقع کی جارہی تھی۔ مارولز ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرے گی کیونکہ یہ مارول سینمیٹک یونیورس کی تاریخ میں سب سے کم افتتاحی کمائی والی فلم بن جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.