vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے 95 ملین ڈالر کا بڑا منصوبہ منظور

0

نیویارک کے میئر زوہران کوامی ممدانی نے بروکلین کے علاقے ہوم کریسٹ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 95 ملین ڈالر کے “کلاوڈ برسٹ” منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

منصوبے کا مقصد شدید بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنا اور شہری علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔اس منصوبے کے تحت سڑکوں پر خاص جاذب فرش بچھایا جائے گا جبکہ پارکوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات کے نیچے پانی ذخیرہ کرنے کے جدید نظام نصب کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق یہ نظام سالانہ تقریباً 30 ملین گیلن بارش کے پانی کو سنبھال سکے گا اور سیوریج نظام پر دباؤ کم کرے گا۔شہری انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں پر توجہ مرکوز ہوگی جہاں بارش کے دوران پانی جمع ہونے کے مسائل زیادہ ہیں، جبکہ اس سے کونی آئی لینڈ کریک کے پانی کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید بارشوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ایسے منصوبے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف سیلاب کے خطرات کم کرے گا بلکہ شہری سہولیات کو بھی بہتر بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.