vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر ٹرمپ کا یورپی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد کرنے کا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ تجارتی معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسی لیے نئی ٹیرف پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر یورپی کمپنیاں امریکا میں گاڑیاں تیار کریں گی تو ان پر کوئی ٹیرف عائد نہیں ہوگا۔امریکی صدر کے مطابق اس وقت امریکا میں آٹوموبائل صنعت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے نئے کارخانے زیرِ تعمیر ہیں، جو جلد کام شروع کریں گے اور امریکی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے یورپ، خاص طور پر جرمنی کی آٹو انڈسٹری متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ یورپی یونین کی برآمدات میں جرمن گاڑیوں کا بڑا حصہ شامل ہے۔ دوسری جانب یہ اقدام عالمی تجارتی توازن پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.