vosa.tv
Voice of South Asia!

عبداللہ کادوانی کا ’تیرے بن‘ سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان

0

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی نے جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی اداکاری اور جاندار کہانی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں اس ڈرامہ سیریل کو بھارت اور بنگلا دیش سمیت مختلف ممالک میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔اس ریکارڈ توڑ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی نے اب مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تیرے بن‘ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے، ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے، ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 آئندہ ماہ جمعہ 29 دسمبر 2023ء سے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ بلاک بسٹر ڈرامے کا اگلا سیزن بھی پچھلے سیزن کی طرح ناظرین کے دلوں کو چھو لے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.