vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں چار روزہ سعودی بلڈ کا آغاز ہوگیا

0

ریاض:سعودی عرب میں چار روزہ سعودی بلڈ ( SAUDI BUILD ) کا آغاز ہوگیا جس میں سینکڑوں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان کمپنیوں کا پویلین لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے ۔سعودی عرب میں ریاض ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ سعودی بلڈ ( SAUDI BUILD )چار روزہ بین الاقوامی نمائش میں جدید بلڈنگ ٹیکنالوجی،انٹرئیر میٹریل،بلڈنگ ٹولز،سٹونز اینڈ سرامکس،لائٹنگ اینڈ الیکٹریکل ٹیکنالوجیز سمیت ہیوی تعمیراتی مشینری بنانےبوالی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان کی دس کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں ۔پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے کیا اور پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی نمائش کا حصہ بننے کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ اور کھپت کو بڑھایا جاسکتا ہے نمائش میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی جہاں پاکستانی سٹالز میں دلچسپی لے رہے ہیں وہیں دیگر ممالک کی کمپنیوں کے سٹالز میں بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.