vosa.tv
Voice of South Asia!

سیالکوٹ کےایک  ہوٹل پر تھانہ مراد پور کی کامیاب ریڈ

0

سیالکوٹ:سیالکوٹ کےایک  ہوٹل پر تھانہ مراد پور نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے  عرصہ دراز سے مساج سنٹر کی آڑ میں  چلائے جانیوالے قحبہ خانے سے مینجر سمیت 5 مرد اور 5 خواتین  کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کرلیا۔سیالکوٹ میں تھانہ مراد پور کے علاقے کشمیر روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں عرصہ دراز سے مساج سنٹر کی آڑھ میں قحبہ خانہ چلایا جارہا تھا جس کی متعدد شکایات موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ مراد پور نے ڈی پی او سیالکوٹ کے احکامات پر خصوصی  پارٹی تشکیل دی۔ اورچھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے  ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او میاں عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی اہلیان علاقہ نشاندہی کریں ہم ان کا نام صیغہ راز میں رکھ کر کاروائی کریں گے ۔ سول سوسائٹی کے زمہ داران کا کہنا تھا کہ اصل ایف آئی آر کا اندراج  مالکان پر ہونا چاہیے جنہوں نے اس گھناؤنے کام کی کھلے عام اجازت دے رکھی ان کا مطالبہ تھا کہ اس ہوٹل کو سیل کیا جائے تاکہ معاشرے کے ان ناسوروں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.