vosa.tv
Voice of South Asia!

چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور ایس پی ملک نوید احمد کے اعزاز میں عشائیہ

0

جدہ:سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور ایس پی ملک نوید احمد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ نے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور ایس پی ملک نوید احمد کو عمرہ کی مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر عشائیہ میں شریک تمام شرکاء کی جانب سے بھی مہمانوں کو تہہ دل سے عمرہ کی مبارکباد دی گئی  ۔ چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور ایس پی ملک نوید احمد نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے اور جسطرح آپ سب نے محبت دی اور حوصلہ افزائی کی اس پر ہم سب کے مشکور ہیں دیار غیر میں یوں تمام لوگوں میں اتحاد و اتفاق دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے عشائیہ میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.