vosa.tv
Voice of South Asia!

ملک میں عام انتخابات 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے

0

ملک میں عام انتخابات 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں 90روزانتخابات کیس میں آگاہ کردیا،عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو صدرمملکت سے مشاورت کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے صدربھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہے،الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت نہ کرنے پرکیوں ہچکچاہٹ کا شکارہے۔۔۔۔کہا انتحابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔۔۔ الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کر کے کل سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔پی ٹی آٸی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے دلاٸل دیے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے 9 اگست کواسمبلی تحلیل ہوٸی اورصدرنےستمبرمیں خط لکھا،کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو ہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں، اگرصدرنے بات نہ مانی تو کیا توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا جس دن قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اسی دن صدرتاریخ دیتےتوکوئی بھی اعتراض نہ اٹھاسکتا۔۔۔

سپریم کورٹ بارکی جانب سے عابد زبیری نے دلائل میں الیکشن تاریخ نہ دینےوالوں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ۔۔۔ چیف جسٹس نے کہا آپ صدرپاکستان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی چاہتے ہیں ؟ عابد زبیری صاحب آپ زبردستی ہمیں وہاں لےگیےجہاں ہم نہیں جاناچاہتےتھے،آپ چاہتے ہیں بنچ ٹوٹ جائےاورہم جانتے ہیں ایسا کیوں چاہتے ہیں ۔۔ آپ چاہتے ہیں کہ آئینی تشریح کیلئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا جائے بریدنگ سپیس::دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے آئندہ انتخابات کی تاریخ دے دی ، عدالت کواگاہ کیا کہ 5 دسمبر کوحتمی فہرستیں مکمل ہوجائیں گی، 5 دسمبر سے 54 روزگنیں تو29 جنوری بنتی ہے 29جنوری تک الیکشن کےانعقاد کی تیاریاں مکمل کرلیں گے ، انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئے اتوارڈھونڈ رہے تھے، 4 فروری کوپہلا اور11 فروری کو دوسرا اتوار ہوگا  ۔۔۔فیصلہ ہے کہ 8 فروری بروز جمعرات کوالیکشن کروائے جائیں،چیف جسٹس نے صدر سے مشاورت کا پوچھاتو وکیل نے بتایاکہ ہم صدر مملکت کوآن بورڑ لینے کے پابند نہیں ۔۔  چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صدربھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہے،الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت نہ کرنے پرکیوں ہچکچاہٹ کا شکارہے۔۔۔۔چیف جسٹس نے کہا عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کر کے جمعہ کو آگاہ کرے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.