vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ:بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے ہرادیا

0

ممبئی:ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں میزبان بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ کسی بھی ٹیم کی دوسری جبکہ بھارتی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے شمبن گل، ویرات کوہلی اور شریاس ائر کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے جس کے جواب میں آئی لینڈرز 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارتی پیسرز نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، شامی نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج نے 3 شکار کیے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں میزبان ناقابل شکست بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے ہرادیا۔ رنز کے اعتبار سے یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں بھارت کی سب سے بڑی جبکہ مجموعی طور پر دوسری بڑی فتح ہے۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں سورماؤں نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔ روہت شرما صرف 4 رنز بناسکے جبکہ شمبن گل نے 92 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 12 رنز کی کمی کے سبب سنچری سے محروم رہے جبکہ شریاس ائر 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کیرل راہول 21، سوریا کمار 12، جدیدیجا 35 اور شامی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز بھارتی فاسٹ بالر کے سامنے کاغذی شیر ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ محمد شامی نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 18 رنز دیکر 5 جبکہ سراج نے 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بمرا اور جدیدیجا نے ایک، ایک شکار کیا۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں سری لنکن ٹیم کا یہ کم ترین ٹوٹل ہے۔ فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم نے ٹاپ پوزیشن پر پھر قبضہ جمالیا ہے۔ تباہ کن بالنگ پر شامی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.