vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں نیا سستی رہائش کا منصوبہ بے گھر افراد کے لئے مختص

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےاپنی ہفتہ وار  پریس کانفرنس میں شہری سلامتی، معیشت کی بحالی اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہارکیا۔ انہوں نے مختلف کلیدی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں غیر قانونی مصنوعات کی ضبطگی، لیتھیئم-آئن بیٹریوں کی محفوظ چارجنگ کے نئے قوانین، اور ملازمت کے مواقع کی فراہمی شامل ہیں۔ہفتہ وار پریس کانفرنس میں میئر ایڈمز نے بتایا کہ آپریشن پیڈلاک کے تحت تقریباً 5 ملین ڈالر مالیت کی غیر قانونی چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء قبضے میں لی گئی ہیں۔میئر ایڈمز نے لیتھیئم-آئن بیٹریوں کے حوالے سے نئی تجاویز کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر کو تیزی سے نصب کرنے کی اجازت دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے آگاہی مہم شروع کر رہا ہے تاکہ بیٹریوں کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔معیشت کے حوالے سے میئر نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں سیاہ فام اور ہسپانوی کمیونٹیز میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں متعدد ہائرنگ ہالز کے قیام کے باعث بے روزگاری کی شرح میں کمی ممکن ہوئی ہے۔ میئر ایڈمز نے قابل رہائش منصوبوں پر بھی زور دیا، جس میں مین ہیٹن کے مغربی جانب ایک سابقہ پارکنگ لاٹ کو سو  فیصد سستی رہائش میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت نصف سے زیادہ یونٹس بے گھر افراد کے لیے مختص ہوں گے۔آخر میں، میئر ایڈمز نے بیٹری پارک سٹی اتھارٹی کے مشترکہ مقصد فنڈ سے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس کا مقصد نیویارک شہر بھر میں سستی رہائش کی تعمیر اور بحالی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.