پولیس کو خاتون کی ویڈیو بنانے والے شخص کی تلاش
نیویارک(ویب ڈیسک) پولیس نے اسٹور کے اندر خاتون کی ویڈیو بنانے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی جائے۔ سوفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیئر پارک میں ایک اسٹور کے اندر ایک شخص سامان خریدنے کے لیے آئی ہوئی خاتون کی ویڈیو بنائی ۔جو کہ نازیبا تھی ۔واقعہ کے بعدملزم سیاہ ڈاج ڈورنگو کی طرف فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔